راحت فتح علی خان کا شہداپاک فوج کوخراج عقیدت پیش 

راحت فتح علی خان کا شہداپاک فوج کوخراج عقیدت پیش 
کیپشن: Rahat Fateh Ali Khan paid tribute to the martyrs of Pak Army

ایک نیوز : پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان ’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘ گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیے، جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دیں ہیں، کیا ہم شہری وہ قربانیاں دے سکتے ہیں۔ہمیں پاک فوج کا احترام کرنا چاہیے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ فوج کا دشمن ، پاکستان کا دشمن ہے۔