ایک نیوز : امریکی صدر بائیڈن کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ گیا جب لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی (LSU) میں خواتین کی باسکٹ بال کی کھلاڑی سامیہ سمیث ان کے قریب ہی گر کر بے ہوش ہوگئیں۔
LSU women's basketball player Sa'Myah Smith faints while President Biden delivers remarks at the White House. pic.twitter.com/hKRccCBGou
— CSPAN (@cspan) May 26, 2023
خاتون کھلاڑی جمعہ کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے ٹیم کے اعزاز میں منعقد تقریب میں صدر کے خطاب کے دوران گر گئیں۔ اس صورت حال میں 80 سالہ صدر کو لگ بھگ 6 منٹ تک اپنے خطاب کے مقام پر ہی عجیب و غریب حالت میں کھڑا رہنا پڑا۔
صدر بائیڈن تقریر ختم کرکے اس وقت تک دوبارہ خطاب دوبارہ نہ شروع کر سکے جب تک سامیہ سمیث کو وہیل چیئر پر کمرے سے باہر نہیں نکالا گیا۔
بائیڈن نے واقعے کی وجہ سے اپنی تقریر ختم کی اور پھر اس طرف چلے گئے جہاں طبی عملہ سامیہ سمیث کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کیونکہ ماضی میں بھی وائٹ ہاؤس کے مہمان بے ہوش ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا سامیہ کو ایگزیکٹو مینشن کے اندر موجود ڈاکٹر کے دفتر میں طبی معائنہ کرانے کی ضرورت تھی۔
واقعہ کے بعد صدر نے اس سال این سی اے اے خواتین کی باسکٹ بال چیمپئن شپ جیتنے کے بعد ٹیم کو مبارکباد دینے کے لیے اپنی تقریر جاری رکھی۔ ٹیم کے کوچ کم ملکی نے بعد میں کہا کہ کھلاڑی ٹھیک ہے۔ سامیہ سمیث نے ٹائیگرز کے لیے تمام 36 گیمز کھیلے ہیں۔