ایک نیوز :سابق وفاقی وزیر عمر ایوب کو پی ٹی آئی کا سیکرٹری جنرل اور رؤف حسن کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دستخط سے عمر ایوب کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
یئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا عمر ایوب خان بطور سیکرٹری جنرل اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
دوسری طرف رؤف حسن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔
پارٹی کے ایڈیشنل سیکریٹری عمر ایوب کے دستخط سے رؤف حسن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کی تقرری چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری سے کی گئی۔