ایک نیوز :حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہنا ہے کہ جناح ہاؤس کی حالت زار دیکھ کرروح تک کانپ گئی ہے ۔
حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک جناح ہاؤس کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہمقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مظاہرے ہوتے ہیں لیکن آج تک کسی نے اپنے شہداء کی یادگار نہیں جلائی ۔جن لوگوں نے بھی یہ کیا ہے نہایت افسوس ناک بات ہے ۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فوجی تنصیبات پرحملے دیکھ کر بھارتی میں خوشیاں منائی گئیں۔اس وقت ملک کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا ۔ملک بھر میں اس وقت سیاسی عدم استحکام ہے ۔
حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ کامزید کہنا تھاکہ مجھے شادی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سب سے پہلے شہدا کے یادگار پر لے جایا گیا ۔
مشعال ملک کاکہنا تھا کہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش کرنیوالوں کا انجام بہت برا ہوگا۔مقبوضہ کشمیر جاتی تھی بھارتی فوج کو سب سے زیادہ ڈر ہمارے جوانوں سے لگتا ہے ۔
حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ کاکہنا تھا کہ یاسین ملک کو جلد از جلد پھانسی کا آڈر دے دیا گیا ہے ۔مودی کو پیغام دیتی ہوں کہ یہ کوئی ڈر جی بات نہیں ہم شہادت کے لیے تیار ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں کسی بہن بیٹی کی عزت محفوظ نہیں ہے ۔