جناح ہاؤس حملہ کیس،عمران خان کے ضمانتی مچلکےجمع ہونامعمہ بن گئے

May 27, 2023 | 18:21 PM

ایک نیوز : جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کےضمانتی مچلکےجمع ہونامعمہ بن گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں آیا   عمران خان کا دوسرا ضامن بھی غائب ہو گیا ۔

ذرائع کے مطابق  آج ضامن عمران خان  کو پیش کرنے کا وعدہ کرکے گیا واپس نہ آیا ۔ ضمانتی ایڈوکیٹ محمد حبیب عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا  تھا ۔پورا دن گزر گیا ضامن واپس نہ آیا نہ عمران خان  عدالت آئے ۔ عدالتی وقت ختم ہونے پر فاضل جج واپس روانہ  ہوگئے۔عدالت نے ضمانتی مچلکے عمران خان کی  کی موجودگی میں جمع کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔

گزشتہ روز عمران خان کا سویپر مچلکے جمع کرانے آیا تھا جو عدالت نے مسترد کر دیے تھے۔

مزیدخبریں