ایک نیوز : جناح ہاؤس،عسکری ٹاور حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کےضمانتی مچلکےجمع ہونامعمہ بن گئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں آیا عمران خان کا دوسرا ضامن بھی غائب ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق آج ضامن عمران خان کو پیش کرنے کا وعدہ کرکے گیا واپس نہ آیا ۔ ضمانتی ایڈوکیٹ محمد حبیب عمران خان کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے آیا تھا ۔پورا دن گزر گیا ضامن واپس نہ آیا نہ عمران خان عدالت آئے ۔ عدالتی وقت ختم ہونے پر فاضل جج واپس روانہ ہوگئے۔عدالت نے ضمانتی مچلکے عمران خان کی کی موجودگی میں جمع کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔
گزشتہ روز عمران خان کا سویپر مچلکے جمع کرانے آیا تھا جو عدالت نے مسترد کر دیے تھے۔