ایک نیوز : شمالی کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے اپنے پالنے والے کسان کو ہی اپنا شکار بنا لیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کسان کو اِن تقریباً 40 رینگنے والے جانوروں نے ان کے باڑے میں گرنے کے بعد ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ 72 سالہ لوان نیم انڈے دینے والے ان جانوروں میں سے ایک کو پنجرے سے باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے کہ ایک مگرمچھ نے ان کی چھڑی کو اپنے منہ میں دبوچ لیا اور اس سے انھیں اندر کی جانب کھینچ لیا۔
پولیس چیف مے سیوری نے میڈیا کو بتایا کہ اس کے تالاب میں گرتے ہی 'دوسرے مگرمچھوں نے اس پر حملہ کر دیا، یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔'یہ واقعہ جمعہ کو سیئم ریپ شہر کے قریب پیش آیا۔
مسٹر سیوری نے کہا کہ مسٹر نیم کے جسم پر دانت کے نشانات تھے اور ان کا ایک بازو غائب تھا۔
مقتول مقامی مگرمچھ فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر تھے۔