جہانگیرترین متحرک،مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے بیک ڈور رابطے 

May 27, 2023 | 17:36 PM

ایک نیوز :نئی سیاسی جماعت بنانےکےاعلان کے بعد جہانگیرترین متحرک ہوگئے۔مستعفی پی ٹی آئی ارکان سے بیک ڈور رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کئی روز سے لاہور میں مقیم ہیں۔ جہانگیر ترین سے رابطہ کرنے والوں کی زیادہ تعداد جنوبی پنجاب سے ہے مختلف اضلاع سے جھنگ فیصل آباد سیالکوٹ  گوجرانولہ اور روالپنڈی سے تعلق رکھنے والے سیاسی خاندانوں کی شامل ہے

پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی جہانگیر ترین نئی پارٹی بنانے کا اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین گروپ نے نئی پارٹی رجسٹرڈ کرانے کے لیے تیاری شروع کر دی ۔

 پنجاب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار،جلد پریس کانفرنسز میں لاتعلقی کےاعلانات کریں گے۔

واضح رہے کہ کہ جہانگیر ترین گروپ میں  پہلے ہی پی ٹی آئی سے منحرف ارکان شامل ہیں جبکہ ترین گروپ کا لاہور صوبائی سیکرٹریٹ کا قیام عمل آچکا ہے۔

 جہانگیر ترین گروپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں اور سابق ارکان اسمبلی سے رابطے کرلیے۔ذرائع ترین گروپ کے مطابق تحریک انصاف کے متعدد رہنما جہانگیرترین گروپ میں شمولیت کیلئے رضامند ہیں اور  حالیہ دنوں میں جہانگیر ترین نے 100 سے زائد رہنماؤں سے رابطے اور ملاقاتیں کی ہیں۔

ذرائع ترین گروپ نے بتایا کہ فواد چوہدری اور فردوس عاشق اعوان بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں جبکہ خیبرپختونخوا سے بھی کئی رہنما جہانگیرترین گروپ سے رابطے میں ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تین روز میں پی ٹی آئی چھوڑنے والےجہانگیرترین کے ساتھ چلنے کا اعلان کریں گے۔

 پی ٹی آئی چھوڑنے والے 26 سابق ارکان اسمبلی نے ق لیگ میں شمولیت کیلئے رابطہ کرلیا
 دوسری جانب ذرائع جہانگیر ترین کے مطابق فواد چوہدری نے جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور ان سے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف  کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

شیریں مزاری، فواد چوہدری، علی زیدی اور عمران اسماعیل سمیت کئی رہنما پارٹی اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاؤس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔

مزیدخبریں