پی ڈی ایم کا معیشت پر کوئی ہینڈل نہیں ہے: حماداظہر

 پی ڈی ایم کا معیشت پر کوئی ہینڈل نہیں ہے: حماداظہر

ایک نیوز: حماد اظہر کا کہنا ہے کہ  تشویشناک بات ہے کہ ہماری بیرونی قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے ایک دو طرفہ تعاون کافی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے تاجروں کو بتایا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میز سے باہر ہے اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے چین پر انحصار کیا جائے گا۔

یہ تشویشناک بات  ہے کہ اب ہماری بیرونی قرضوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ایک دو طرفہ تعاون کافی نہیں ہے، پی ڈی ایم کا معیشت پر کوئی ہینڈل نہیں ہے۔