راحت فتح علی خان کا وطن عزیز کی عوام کو خاص پیغام

May 27, 2023 | 16:25 PM

ایک نیوز: راحت فتح علی خان نے وطنِ عزیز کی عوام کے نام خاص پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خصوصی پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ " ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چاہیئے"۔

انہوں نے سوال کیا کہ "کیا جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں"؟ "ہمیں انکا Regard کرنا چاہئیے"۔

اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ " فوج کا دشمن،   پاکستان کا دشمن ہے۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے"۔ راحت فتح علی خان نے مشہور گانا "اے وطن کے سجیلے جوانوں " گا کر شہداءِ پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مزیدخبریں