آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل: عدالت نےشہباز شریف کو گڈ بوائےکہہ دیا

May 27, 2023 | 16:23 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی جس میں شہباز شریف کے وکلاء نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کئے جبکہ عدالت نے دیگر درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کرلئے۔

رپورٹ کے مطابق آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں شہباز شریف اور احد چیمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نیب تحقیقات میں کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ جس پر اعلیٰ عدالت نے شہباز شریف کو اچھا کام کرنے پر گڈ بوائے کہا ہے، شہباز شریف کے کردار کو بھی سراہا گیا ہے۔

وکلاء نے دلائل میں کہا کہ فواد حسن فواد کے خلاف ٹھیکہ میں رشوت لینے کا الزام بھی ثابت نہیں ہو ا ہے جو ناجائز اثاثہ جات کیس میں بری ہوچکے ہیں۔ احد چیمہ کے خلاف بھی کوئی جرم ثابت نہیں ہوسکا ہے۔

دلائل میں کہا گیا کہ آشیانہ اقبال ریفرنس پہلے دن سے ہی غلط بنایا گیا ہے۔ نیب افسران نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے ریفرنس بنایا، نیب افسران نے بدنیتی کی بنیاد پر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال سکیم میں ملوث کیا۔

وکلاء نے استدعا کی کہ عدالت ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی بریت درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت تین جون تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں