ملک میں سیاسی تبدیلیاں ،مسلم لیگ ق بھی میدان میں آگئی

ملک میں سیاسی تبدیلیاں ،مسلم لیگ ق بھی میدان میں آگئی
کیپشن: پاکستان کی قومی سطح پر سیاسی تبدیلیاں  مسلم لیگ ق بھی میدان میں آگئی

ایک نیوز: پاکستان کی قومی سطح پر سیاسی تبدیلیاں  مسلم لیگ ق بھی میدان میں آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما، ایم این ایز اور ایم پی ایز جلد  پی ایم ایل ق میں شمولیت اختیار کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سابق گورنر چودھری سرور اور جنرل سیکرٹری پنجاب چودھری شافع حسین سے رابطے کیے۔

ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں ،ایم این ایز اور ایم پی ایز کی بڑی تعداد نے  پی ایم ایل ق کی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔

ذرائع پی ایم ایل کا کہنا ہے کہ سیاسی رہنما، ایم این ایز اور ایم پی ایز  جلد پی ایم ایل ق میں شمولیت اختیار کریں گے۔