لاہور قلندرز اور پی سی بی الیون کے درمیان میچ کی تاریخ کا اعلان

May 27, 2023 | 15:13 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ناررووال اسپورٹس کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان 28 مئی کو میچ کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 28 مئی یوم تکبیر کے دن پی سی بی الیون اور لاہور قلندرز کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا جبکہ پی ٹی وی اسپورٹس میچ براہ راست نشر کرے گا۔

لاہور قلندرز نے نمائشی میچ کیلئے حارث رؤف کو کپتان نامزد کیا ہےجبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، طاہر بیگ، احسن بھٹی اور جلات خان، احمد دانیال، محمد نعیم، فہام الحق، حیدر شاہ، سلمان فیاض، طحہ محمود، حنین شاہ، طیب عباس، شہریار عمران، ہارون طاہر اور محمد شعیب شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے،جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں