پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی

پی ٹی آئی کے سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی پریس کانفرنس کر ڈالی
کیپشن: Senator Shahzad Waseem of PTI also held a press conference

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور اہم کھلاڑی سینیٹر شہزاد وسیم نے بھی پریس کانفرنس کرڈالی ہے۔ 

تحریک انصاف کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہبزاد وسیم نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہاؤس پر چڑھائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث افراد کو سزا ضرور ملنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ ماضی میں ڈان لیکس ہوا، میمو گیٹ سکینڈل سامنے آیا، سب قابل مذمت ہیں۔ ملکی سالمیت کو آج جو خطرات ہیں ان سے نمٹنے کیلئے مضبوط فوج ضروری ہے، پاک فوج نے ملکی سالمیت پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، اپنے گھر کو آگ لگا کر چراغاں نہیں کیا جا سکتا۔ ملک کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔ فوج کی مضبوطی کا اہم اعنصر عوام کی محبت اور اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کئے جا سکتے۔ میری چار نسلیں پاکستان کے دفاع سے منسلک رہیں، سیاسی قیادت ملک میں موجود بے یقینی کی فضا ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ تحریک انصاف کا سینیٹر ہوں، اسی لئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہوں۔