ایک نیوز : پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر کھلاڑی محمد بلال دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق محمد بلال کی عمر 37 سال تھی اور اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔محمد بلال نے 2016 اور 2019 میں قومی اسنوکر چیمپئن شپ جیتی تھی اور 2018 میں رنر اپ رہے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔
محمد بلال نے ایشین اینڈ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کے 4 اور 6 کانسی کے تمغے اپنے نام کیے۔ ان کی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ان کے آبائی گاؤں منڈی بہاؤالدین میں ادا کی جائے گی۔
محمد بلال منڈی بہاؤالدین کے رہائشی تھے۔پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کی جانب سے محمد بلال کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔ صدر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محمد بلال کا شمار پاکستان کے بہترین سنوکر کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔
Muhammad Bilal, a great Pakistani Snooker Player has died. He won many titles for Pakistan and held Gold Medalist also. He was also named a Players Coordinator for Pakistan Snooker Federation. Certainly, he is the big loss to Snooker Sports.
— Pakistan Snooker Federation (@Psfsnooker) May 26, 2023
May he rest in peace, Amen#bilali pic.twitter.com/LTbQDS5Vly