ایک نیوز: تحریک انصاف کےسابق وفاقی وزیر عامر ڈوگر کو تیسری بار گرفتار کر کےعدالت پیش کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو 16 ایم پی او کےتحت لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ان کو جھنگ جیل سے 22 مئی کو رہائی ملی تو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے ان کو خانیوال ضلع کچہری پیش کیا تو عامر ڈوگر وہاں سے فرار ہو گئے، پولیس نے ان کو تیسری مرتبہ گزشتہ رات پھر گرفتار کر لیا، پولیس نے ان کو عدالت پیش کیا ہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئےعامر ڈوگر کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالےکر دیا۔