ایک نیوز: : جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی تحقیقات کے لئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کا کیس میں محکمہ داخلہ پنجاب نے کیس کی تحقیات کے لیے جے آئی ٹی کے ممبرز میں اضافہ کر دیا گیاہے۔ جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید 4 جے آئی ٹیز تشکیل دی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔جے آئی ٹیز جناح ہاؤس حملہ کیس کے مختلف مقدمات کی تفتیش کریں گی،ایک جے آئی ٹی کی کنونیر ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو مقررکیا گیا ہے۔انوش مسعودکی سربراہی میں جے آئی ٹی گلبرگ میں درج مقدمہ کی تفتیش کرے گی، دوجےآئی ٹیزکی سربراہی ایس پی رضا تنویرکریں گے۔ پولیس کے چار دیگر افسران کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
رضا تنویرکی سربراہی میں جے آئی ٹیزمغلپورہ اورسرورروڈ تھانہ میں دج مقدمات کی تفتیشں کرے گی ۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی جے آئی ٹی کی کنونیر مقرر کیاگیا ہے مس عقلیہ نیازی نقوی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی تھانہ سرور روڈ مقدمہ کی تحقیقات کرے گی۔
جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراو کےکیسز کی تفتیش کے لیے بنائی گئی نئی جے آئی ٹیز کی تعداد 5 ہوگئی۔9مئی کے واقعات کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب اب تک 15جے آئی ٹیز بنا چکی ہے۔