ڈی آئی خان:ٹانک روڈ چہکان کےقریب دھماکا، 19 افراد زخمی

ڈی آئی خان:ٹانک روڈ چہکان کےقریب دھماکا، 19 افراد زخمی
کیپشن: ڈی آئی خان:ٹانک روڈ چہکان کےقریب دھماکا، 19 افراد زخمی

ایک نیوز: ٹانک روڈ چہکان کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ چہکان کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، دھماکاخیزموادموٹر سائیکل میں نصب تھا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کردیا ہے۔