شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کےتحت گرفتاری کالعدم قرار دینےکاحکم

May 27, 2023 | 13:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دینے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے  مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے تحریری حکم نامہ جاری کیا۔شاہ محمود قریشی کے بیان حلفی کو بھی تحریری فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے بیان حلفی میں 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔انہوں نے اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بننے کا بیان حلفی دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی کی گئی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی۔

عدالت نے مزیدریمارکس دیئے کہ شاہ محمود قریشی کے نظربندی کے احکامات غیر قانونی ہیں۔

مزیدخبریں