ایک نیوز: گلگت بلتستان کے علاقے استور میں برفانی تودہ گرنے سے 10 افراد جاں بحق، 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
گلگت بلتستان کی وادیِ شونٹر میں برفانی تودہ سے تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
پاک فوج کی امدادی اور ریسکیو ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے اب تک 8 جاں بحق افراد کو زیرِ برف تودہ سے نکال لیا گیا ۔امدادی کاوشوں کے نتیجہ میں 13 زخمی افراد کو بحفاظت ڈی ایچ کیو ہسپتال استور پہنچا دیا گیا۔
پاک فوج کا میڈیکل کنٹرول روم بھی اسی ضمن میں تیار کر لیا گیا تاکہ زخمیوں کے میڈیکل اور امدادی سرگرمیوں کو تیزی سے بر وقت جاری رکھا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی گلگت بلتستان نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلی گلگت بلتستان بھی جلد متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے اور بحالی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔