ہم نےملکر ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کارویہ ناقابل برداشت ہے:وزیر اعظم

May 27, 2023 | 13:15 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم تکریم شہدائے پاکستان میں بھرپور شرکت کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ دن پوری قوم کی طرف سے ہمارے شہدا اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کا اجتماع تھا، ہم نے مل کر ایک ریڈ لائن طے کی کہ 9 مئی کو اپنایا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں اور ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھتی ہیں، شہدا نے بڑی قربانی پیش کی تاکہ ان کے ملک کے مرد و خواتین امن سے رہ سکیں۔

مزیدخبریں