ایک نیوز: کورکمانڈر ہاؤس توڑ پھوڑ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کورکمانڈر ہاؤس توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کیلئے تشکیل جے آئی ٹی کا کنوینر ایس پی انویسٹی گیشن عقیلہ کو مقرر کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کے 4 دیگر افسران کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔