عمران خان نےسرچ ورانٹ کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

عمران خان نےسرچ ورانٹ کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا

ایک نیوز: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گھر کے سرچ ورانٹ منسوخ کروانے کے لیے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان نے گھر کے سرچ ورانٹ منسوخ کرانے کے لیے داخواست دائر کردی ہے۔عمران خان نے درخواست میں کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت سے 18 مئی کو پولیس نے سرچ ورانٹ حاصل کیے تھے۔ پولیس سمیت دیگر نے سرچ ورانٹ بدنیتی کی بنیاد پر حاصل کیے ہیں۔ جس مقدمے میں ورانٹ حاصل کیے اس میں درخواست گزار کا کوئی کردار نہیں  ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے میڈیا کی موجودگی میں فریقین کو سرچ ورانٹ کی اجازت دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 18 مئی کو جاری سرچ ورانٹ کالعدم اور غیر قانونی قرار دے۔جس کے بعد عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔