ایک نیوز: امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ باب میننڈیز نے پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات میں سینیٹر باب میننڈیز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ہنگامہ آرائی نہیں، استحکام چاہتے ہیں۔ انہیں پاکستان میں بے گناہ گرفتار پاکستانی امریکیوں کے بارے میں تشویش ہے۔
دوسری جانب امریکی سینیٹر جان کورنین سے پاکستان تحریک انصاف امریکا کے رہنماؤں سجاد برکی اور عاطف خان کی ملاقات ہوئی۔پی ٹی آئی امریکا کے رہنماؤں نےدعویٰ کیاہے کہ سینیٹر کورنین نے کہا ہے کہ وہ معاملہ امریکی سینیٹ میں اٹھائیں گے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن کی جانب سے بھی پاکستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پُرامن مظاہرہ کرنے والوں کو تحفظ ہونا چاہیے۔