ایک نیوز: شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اس وقت شدید سیاسی طوفان ہےجس کی زدمیں صرف غریب عوام ہے۔
شیخ رشید نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگلامشن سپریم کوآپس میں لڑواناہےاورسپریم کورٹ کوایگزیکٹوکےتحت دباؤمیں لاناہےملک کوکھائی میں لےجاناہے۔الیکشن میں اپنی مرضی کانتیجہ لاناہے سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہورہاہے قوم آسمان اورسپریم کورٹ کیطرف دیکھ رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نےامریکا میں ڈاکٹر سے ذہنی دماغی توازن ٹھیک نہیں کاسرٹیفکیٹ لیااور نوازشریف نےپلیٹ لیٹس کاسرٹیفکیٹ لندن سےلیا۔ میٹرک فیل قادر پٹیل کے ہاتھ15دن بعد عمران خان کے پیشاب کی رپورٹ لگ گئی قادر پٹیل کو پیشاب رپورٹ میں پتا چلا کہ جوسارے جہان سے لڑرہاہےوہ دماغی طور پےمضبوط نہیں ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چینی وزیرخارجہ نےپاکستان آکرسمجھایااور سعودی عرب والوں نے وہاں سے پیغام بھجوایا لیکن میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے۔نہ سندھ میں سیلاب کے پیسے بانٹےنہ پنجاب میں18لاکھ آٹےکےتھیلے غریب کو دیے۔ ارشد شریف کے بعد سمیع ابراھیم اور عمران ریاض کی باری ہے یہ ہے جمہوریت جس کی گروتھ زیرو ہے۔