ایک نیوز: انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان زخمی ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ٹام کوہلر کیڈمور کاکیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہوئی۔فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا۔
کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے لیکن شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔سسیکس کے ہیڈ کوچ پال فبریس کے مطابق شاداب خان کی مانیٹرنگ جاری ہے،ان کی گردن میں تکلیف ہے ۔
دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ سب سے بہتر ہے کہ انہیں گراؤنڈ سے باہر لے جایا جائے، نروس اور کنکشن کی وجہ سے سب احتیاط کی گئی ۔یہ بد ترین صورتحال بھی ہو سکتی تھی لیکن کرکٹرز اب بہتر ہیں۔