جھنگ: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

جھنگ: غیرت کے نام پر باپ نے بیٹی کو زندہ جلا ڈالا

ایک نیوز: جھنگ میں باپ نے اپنی بیٹی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر زندہ جلا کر قتل کرڈالا۔

رپورٹ کے مطابق جھنگ کی بستی ڈب میں معصومہ بی بی کو باپ نے اپنے بیٹے بیٹیوں کے ساتھ مل کر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں لڑکی نے نزاعی بیان دیا کہ اسے اس کے والد اور بہن بھائیوں نے زندہ جلایا ہے۔

نزاعی بیان کے بعد لڑکی دم توڑ گئی جس کے بعد پولیس نے باپ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔