علی زیدی کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

علی زیدی کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں علی زیدی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہ کافی سوچ بچار کے بعد سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

علی زیدی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے اور پاکستان کے لیے سیاست میں آیا تھا۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں ،افواج پاکستان ہمارا فخر ہے، ان کی وجہ سے ہم سکون سے سوتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ جو ہوا وہ غلط ہوا، اس میں جو بھی ملوث ہو اسے کیفرکردار تک پہنچانا ضرروی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی سوچ بچار کے بعد یہ فیصلہ کیا جو مشکل فیصلہ تھا آسان فیصلہ نہیں تھا، فیصلہ کیا ہےکہ سیاست چھوڑ دوں گا، جب سیاست چھوڑ دوں گا تو پی ٹی آئی میں بھی جو عہدہ ہے ، ایم این اے سمیت سب سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ پاکستان کی خدمت کرنے کی کوشش کروں گا۔

اس سے پہلے سابق رکن قومی اسمبلی اور کراچی کے صدر  آفتاب صدیقی نے بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا ۔
مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی صائمہ ندیم بھی تمام عہدے چھوڑ گئیں۔

اقلتی امور کے مرکزی صدر جے پرکاش اور سنجے گنگوانی نے بھی راہیں جدا کیں کہا ملکی سالمیت سب سے پہلے ہے۔
رکن سندھ اسمبلی و یوتھ سندھ کے صدر  عباس جعفری۔ڈاکٹر عمران علی شاہ اور رابعہ ظفر بھی اب تک قیادت و پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے تمام عہدیداران منظر سے بلکل غائب ہیں۔