ایک نیوز:بھارت میں ایک سرکاری ملازم کا فون ڈیم میں گر گیا جسے غوطہ خور بھی نہ نکال سکا تو 3 دن تک مسلسل موٹر چلاکر 21 لاکھ لیٹر پانی باہر پھینک دیا جس سے 1500 ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا جاسکتا تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں ڈیم کے قریب سیلفی لیتے وقت سرکاری ملازم راجیش وشواس کا قیمتی موبائل گہرے پانی میں گر گیا۔ ایک لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون کی تلاش کیلئے غوطہ خور کو بھی بلایا گیا۔
غوطہ خور کی ناکامی پر سرکاری ملازم نے انوکھی ترکیب لڑائی اور30 ہاؤس پاور کی موٹر لگا کر تین دن تک مسلسل چلاتا رہا یہاں تک کہ ذخیرہ آب میں صرف ایک فٹ سے بھی کم پانی رہ گیا۔
سرکاری ملازم نے 21 لاکھ لیٹر پانی ضائع کرکے اپنا موبائل فون حاصل کرلیا اور اس کی توجیہہ یہ پیش کی کہ موبائل فون میں اہم سرکاری ریکارڈ بھی تھا اور میں نے ڈیم خالی کرنے کیلئےاپنے سینیئر سے زبانی اجازت بھی لی تھی۔
تاہم محکمے نے سرکاری ملازم کے عذر کو قبول نہ کرتے ہوئے معطل کردیا۔
اپناموبائل ڈھونڈنےکیلئے سرکاری ملازم نے ڈیم خالی کردیا
May 27, 2023 | 07:52 AM