ایک نیوز:رومانیہ میں دنیاکی سب سےبڑی ٹی شرٹ تیارکرکےعالمی ریکارڈقائم کردیا۔
تفصیلات کےمطابق یہ ٹی شرٹ بطورِ خاص ماحولیاتی شعور اور استعمال شدہ اشیا کی بازیافت (ری سائیکلنگ) کی اہمیت کے تحت بنائی گئی ہے۔ ٹی شرٹ کی کل لمبائی 109 میٹر اور چوڑائی 74 میٹر ہے جسے کھولنے اور سمیٹنے کیلئے درجنوں رضاکاروں نے حصہ لیا جس کا عملی مظاہرہ27 مارچ کو کیا تھا۔ تاہم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اب ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کا اعلان کیا ہے۔
ٹی شرٹ کو رومانیہ کی فٹبال ٹیم کی طرز پر بنایا گیا ہے لیکن اس میں رومانیہ کے قومی پرچم کے رنگ بھی ڈالے گئے ہیں۔ مارچ کے آخر میں اسے رگبی کے ایک میدان میں بچھایا گیا تھا جسے کی تصاویر ڈرون سے لی گئی تھیں۔
ٹی شرٹ کی تیاری میں بطورِ خاص بچوں اور نوجوانوں نے حصہ لیا جنہیں بنیادی طور پر ری سائیکلنگ کا شعور پہنچانا تھا۔ رگبی اسٹیڈیم میں لگ بھگ 120 رضاکاروں نے ٹی شرٹ بچھانے اور تہہ کرنے میں مدد دی۔ دوسری جانب خصوصی آلات کی مدد سے ٹی شرٹ کی لمبائی اور چوڑائی کی تصدیق کی گئی ہے۔
ٹی شرٹ کی تقریبِ رونمائی میں صحافیوں کے علاوہ 2000 سے زائد شائقین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اگر اس جناتی ٹی شرٹ کو کاٹا جائے تو اس سے نارمل سائز کی 1200 ٹی شرٹ بنائی جاسکتی ہیں۔
رومانیہ :دنیاکی سب سےبڑی ٹی شرٹ تیار،عالمی ریکارڈقائم
May 27, 2023 | 07:41 AM