ایک نیوز:دل کادورہ خواتین میں مردوں سےزیادہ موت کاسبب بنتاہے۔
تفصیلات کےمطابق پُرتگال میں 884 مردوں اور عورتوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں محققین کو دل کے دورے کے سبب خواتین کے بچنے کے امکانات میں کمی کے متعلق معلوم ہوا۔
ان تمام افراد کو سب سے خطرناک نوعیت کے دل کے دورے (جس میں دل کو خون پہنچانے والی رگ بند ہوجاتی ہے) کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بند رگ کو کھولنے کیلئے تمام مریضوں کی اینجیوپلاسٹی کی گئی اور ایک اسٹنٹ ڈالا گیا تاکہ خون باآسانی گردش کر سکے۔ علامات ظاہر ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر ان مریضوں کی اینجیوپلاسٹی کی گئی اور ان مریضوں میں موت کی شرح جاننے کیلئے تحقیق کا آغاز کیا گیا۔
یورپین سوسائٹی آف کارڈیولوجی کی سائنسی کانگریس ہارٹ فیلیئر 2023 میں پیش کیے جانے والے تحقیق کے نتائج میں دِکھایا گیا کہ اس طبی صورتِ حال کے پیش آنے کے بعد 30 کے اندر خواتین کی موت واقع ہونے کی تعداد 2.8 گُنا زیادہ تھی۔
اس موقع پر 11.8 خواتین کی موت واقع ہوئی جبکہ مردوں کی موت واقع ہونے کی شرح 4.6 فی صد تھی۔
دل کے دوروں سے خواتین کی موت کے خطرات شاید اس لیے بھی زیادہ ہوتے ہیں کیوں انہیں دل کا دورہ تب پڑتا جب وہ مردوں سے زیادہ بوڑھی ہوتی ہیں اور عموماً ان کی صحت خراب ہوتی ہے۔
تحقیق کی سربراہ مصنفہ ڈاکٹر ماریانا مارٹِنہو کا کہنا تھا کہ تمام عمر کی خواتین جو دل کے دورے سے متاثر ہوتی ہیں ان کی صحت خراب ہونے کےخطرات زیادہ ہوتے ہیں۔
دل کادورہ خواتین میں مردوں سےزیادہ موت کاسبب بنتاہے
May 27, 2023 | 07:33 AM