پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش،آندھی سےفصلیں متاثر،بجلی غائب

پنجاب کےمختلف علاقوں میں کہیں تیزکہیں ہلکی بارش 
کیپشن: Some heavy and some light rain in different areas of Punjab

ایک نیوز:پنجاب کےمختلف علاقوں میں کہیں تیزکہیں ہلکی بارش کاسلسلہ جاری،آندھی اورژالہ باری سے فصلیں اورباغات متاثرہوئے،تیزہواؤں سے بجلی کانظام دھرم بھرم ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب بھرمیں گرج چمک اورتیزہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش کاسلسلہ جاری ہے،آندھی اوربارش سےکئی فصلیں اورباغات متاثرہوگئے،بارش اورتیزہواؤں کےباعث بجلی کےمتعددفیڈرزٹرپ کرگئے۔
 بہاولنگراور گرد ونواح میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا ، ضلع بھر میں مختلف مقامات پر آندھی اور بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سےآمدورفت کا سلسلہ متاثر ہوگیا، متعدد فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے سےشہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، آندھی سے آم کے باغات شدید متاثر ہوئےہیں۔
پاکپتن اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے،ملکہ ہانس، بنگہ حیات، نور پور، قبولہ میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری جاری ہے،بارش سے گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی،پاکپتن میں بھی بارش سےنشیبی علاقے زیر آب آگئےاورمتعدد فیڈر ٹرپ کر گئے۔
میکلوڈگنج اورگردونواح میں بھی گرج چمک اور تیز آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش  کاسلسلہ جاری ہے، میکلوڈگنج میں بھی بارش سے موسم ٹھنڈا ہوگیا گرمی کا زور ٹوٹ گیا،بارش کےباعث متعدد فیڈر ٹرپ کرگے بجلی بندہوگئی۔
دوسری جانب زرعی ماہرین کاکہناہےکہ حالیہ بارش کا سلسلہ کپاس اور دھان کی فصل کیلئے مفید ثابت ہوگا ۔