ون ڈے رینکنگ : بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ، باؤلرز کی ٹاپ 10سے چھٹی

May 27, 2021 | 11:27 AM

admin
لاہور: آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر میں برجمان ہے جبکہ کئی پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل نہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی نمبر ون پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر چوتھے اور آسٹریلیا کے آرون فنچ پانچویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جاری کردی رینکنگ کے مطابق باؤلنگ رینکنگ میں پاکستانی باؤلر محمد عامر ٹاپ 10سے آؤٹ ہو گئے اور 11ویں نمبر پر چلے گئے ۔آئی سی سی باؤلنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے ۔

پاکستانی کرکٹر شاہین آفریدی کی بھی تنزلی ہو گئی اور وہ 12ویں نمبر کے باؤلر بن گئے ۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلا دیش کے مہدی حسن دوسرے اور مستفیض الرحمان نویں نمبر کے باؤلر بن گئے ۔

مزیدخبریں