سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا

سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا
دبئی: بالی ووڈ کے سٹار اداکار سنجے دت کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزہ مل گیا ، اداکار نے گولڈن ویزہ ملنے پر عرب امارات حکومت کا شکریہ ادا کیا اور اسےاپنے لیے اعزاز قرار دیا ۔

بھارتی اداکار سنجے دت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں یہ بات بتائی ہے اور ساتھ ہی اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔بالی وڈ اداکار سنجے دت نے گولڈن ویزہ ملنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور اس کو اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔



متحدہ عرب امارات کی جانب سے متعارف کردہ گولڈن ویزہ دراصل 10سال کا مستقل رہائشی ویزہ ہے جس کا آغاز 2019 میں کیا گیا تھا۔سنجے دت اور ان کی فیملی دبئی میں مقیم ہے۔ بالی وڈ اداکار اپنے کینسر کے علاج کے لیے ممبئی جاتے رہتے ہیں کیونکہ وہاں ان کا علاج ہو رہا ہے۔