ویب ڈیسک: چین نے پاکستان سے شانگلہ حملے کے ذمہ داروں کو سخت سے سخت سزا دینےکا مطالبہ کردیا۔
چین نے مرنے والوں کے لواحقین کی دادرسی کرنے، پاکستان میں چینی اہلکاروں کی حفاظت کے مؤثر اقدامات یقینی بنانے اور ان کی زندگیوں کی حفاظت یقینی بنانےکا مطالبہ کیا ہے۔
بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ لن جیان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے کے متاثرین سے تعزیت کرتے ہیں، ان کے لواحقین سے گہری ہمدردی ہے۔ چین نے اس واقعے پر اپنا پختہ مؤقف واضح کر دیا ہے۔