ایک نیوز: فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری بھی دیدی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر ایک ماہ میں پانچواں اجلاس ہوا اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نو،صوبے میں جاری صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا ۔سیکرٹری صحت کی ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ محمدنواز شریف کینسر ہسپتال لاہور جون 2026 میں 250 بیڈ کا ہسپتال مکمل ہوگاصحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا پی سی ون مکمل، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پلان کا جائزہ پائلٹ پراجیکٹ شامکے بھٹیاں کا بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن 8 دن میں مکمل ہوگیا ۔ صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ری ویمپنگ کے لئے درکار فنڈنگ میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت دے دی ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے۔عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔
مریم نوازکاکہنا تھا کہ جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ ہسپتال موجود ہونے چاہئیں۔ فیلڈ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔ کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا۔ہیپاٹائیٹس ، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے ۔ساؤتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں تین میڈیکل سٹیز بنانے کا ہدف پورا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 31 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری، 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔
مریم نواز شریف نے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم دے دیا ۔
وزیراعلیٰ کاکہنا تھاکہ ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔لاہور، ملتان ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتالوں کو لاہور چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی سے لنک کرنے کی تجویز پر اتفاق ہو گی۔ا وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں کی منظوری، جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری، کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر سپیشلآئزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔