ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معاشی سفارت کاری بہت اہم ہے ۔بیرون ممالک سفیراہم کردار اداکریں۔
وزیراعظم شہبازشریف کی وزارت خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے بنیادی اصولوں پر بریفنگ دی گئی۔
شہبازشریف کی سفارت کاروں کے اعزاز میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔ ملک کو درپیش چیلنجوں پر اظہار خیال کیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا تھاکہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق معاشی سفارت کاری بہت اہم ہے ۔بیرون ملک پاکستانی سفیر اس حوالے سے متحرک ہوں ۔معاشی بحالی کےلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے ۔پاکستان اپنے بنیادی سٹرٹیجک مفادات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گا ۔
وزیراعظم نے کشمیر فلسطین اور دیگر علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔