ایک نیوز:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے ۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں خصوصی بین المذاہب افطار ڈنر کے موقع پر کہنا تھاکہ وزیراعظم پاکستان کو وزارت خارجہ میں خصوصی بین المذاہب افطار ڈنر میں خوش آمدید کہنا باعث اعزاز ہے۔ پاکستان اپنے اور دیگر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ کے لیے سفرا کے کردار کی تعریف کرتا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے ۔ ہم اس افطار ڈنر میں سفارتی برادری کی موجودگی کے لیے سب کے شکر گزار ہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی خاص اہمیت ہے ۔
اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امن و انصاف کے اصولوں پر مبنی ہے پاکستان 2025 اور 2026 کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے امید وار ہے۔ ایشیا پیسفک گروپ کے ممالک نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی ہے۔ اس ماہ مقدس میں ہمیں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آگیا ہے ۔رواں ہفتے ماسکو اور بشام میں ہونے والے حملے یاد دلاتے ہیں کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور عالمی شراکت داری کو فروغ دے گا۔