ایک نیوز : جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،عدالت نے 31ملزمان کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا ۔عدالت نے دو دو لاکھ روپے مچلکے کے عوض ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیا۔
ملزمان کے وکلا نے موقف اپنایا کہ یہ جھوٹا اور سیاسی مقدمہ بنایا گیا ۔ملزمان وقوعہ کے وقت وہاں موجود ہی نہیں تھے ۔ملزمان کو سیاسی طور پر مقدمہ میں ملوث کیا گیا عدالت ملزمان کی ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔
سرکاری وکلا نے دلائل دیئےکہ ملزمان ریاست مخالف کاروائیوں میں ملوث ہیں ملزمان نے ریاستی اداروں کے خلاف کاروائیاں کیں ۔پولیس پر تشدد کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ملزمان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔
ضمانت منظور ہونیوالوں میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عائشہ علی بھٹہ، عالیہ شہزاد،احمر رشید بھٹی ،رحمان علی ،محمد جمال ،ملزمان کمال خان،سیف خان ٫سید فہد اعجاز ،سید اصغر عباس کاظمی ،محمد نوید گلزار ،مظہر زبیر ،وقاص علی ،علی حسن،علی پیر زادہ ،عثمان احمد صدیقی،حافظ محمد امان،حشمت علی خان،شاہ فیصل ،ملزمان محمد امتیاز، ریحان خان،ابوبکر،محمد اشرف،عزیر احمد،رضا اللہ ،محمد ارسلان،محمد شہزاد،محمد لطیف ریاض٫ محمد وجاہت سعید ،شاہ دین عرف شاہد اور محمد عون حسین کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔
ہور