ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز نے آبشار خدمت مرکز میں موٹربائیکس پر سیفٹی وائر گارڈر تنصیب مہم کا آغاز کردیا۔ دھاتی ڈور سے بچاؤ کے لئے سیفٹی وائرز شہریوں میں تقسیم بھی کیں۔
شہریوں کو خونی ڈور سے بچانے کے لیےوزیر اعلی مریم نواز نےٹریفک پولیس کو سیفٹی وائر گارڈ کی پابندی کرانے کی ہدایت کردی ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آبشار خدمت مرکز کا دورہ بھی کیا، مختلف کاونٹرکا معائنہ ،سیلف آپریٹنگ سسٹم کا بھی جائزہ لیا۔ مریم نواز نےاٹو میٹڈ سٹیمولیٹر پر ڈرائیو بھی کی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آبشار خدمت مرکز میں موجود شہریوں سے ملاقات کی، سہولتوں کے حوالے سے دریافت کیا ۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو سیفٹی وائرز کے حوالے سے بریفنگ دی۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خونی کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔کسی کو عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔سیفٹی وائرز نہ ہونے کی وجہ سے چالان نہیں ہوگا، یہ عوام کے تحفظ کے لئے ضروری ہیں۔
سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، آئی جی ، سی سی پی او،اے آئی جی ٹریفک اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔