صدرمملکت آصف زرداری کی چینی سفارتخانہ آمد،بشام واقعہ پرتعزیت

Mar 27, 2024 | 18:45 PM

 ایک نیوز: صدرمملکت آصف زرداری کی چینی سفارتخانہ آمد،بشام واقعہ پر چینی باشندوں کی ہلاکتوں پرافسوس کااظہار کیا۔

صدرمملکت  آصف زرداری کی چینی سفارتخانہ آمد پرچینی سفیر چیانگ زئے دونگ نےاستقبال کیا ۔

صدرمملکت آصف زرداری کاکہنا تھاکہ پاکستانی قوم چینی عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام چینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔  دشمن یہ قبول نہیں کر سکتے کہ پاک-چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔بہیمانہ فعل میں ملوث مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات لیے جائیں گے۔  غیر انسانی حملہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی اور مشترکہ اقدار پر حملہ ہے۔ یہ واقعہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا۔

آصف زرداری کاکہنا تھاکہ پاکستان دہشت گردوں کو خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کیلئے ہمارے مشترکہ اہداف کو کمزور کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

  چینی سفیر نے تعزیت کے لیے ذاتی طور پر سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔

  چینی سفیر کا انسداد ِدہشت گردی میں تعاون بڑھانے ، پاکستان میں چینی کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور  اور کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں ، بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے پر پکڑنے کی ضرورت ہے۔

  چینی سفیر نےپاکستان کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے ، سی پیک سمیت دیگر منصوبوں کیلئے حمایت جاری رکھنے کے چینی عزم کا اعادہ کیا اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

مزیدخبریں