ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں ایک بارپھر کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر4پیسےسستا،278.08روپےسےکم ہوکر278.04روپےپربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر7پیسے،280روپے60پیسےپربند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پر مارکیٹ 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66 ہزار 547 پوائنٹس پر بند ہوئی۔دن بھر مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 151 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔مارکیٹ میں 35 کروڑ 45 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔اسٹاک مارکیٹ میں 11 ارب 88 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 66,607 جبکہ کم ترین سطح 66,003 پوائنٹس رہی۔