ہائی کورٹ ججز کے خط ،سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس کل پھرہوگا

Mar 27, 2024 | 15:46 PM

ایک نیوز : ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس کل پھردوبارہ ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت پریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک تھے۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیاگیا۔ ججز کو فل کورٹ اجلاس دو گھنٹے اور 12 منٹ جاری رہا، فل کورٹ اجلاس میں ہائی کورٹ ججز کے خط پر تمام ججز نے رائے کا اظہار کیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس کل دوبارہ ہونے کا امکان ہے 

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے حوالے سے لکھے گئے خط کے بارے میں غور کیا گیا۔ بعد ازاں اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔
 

مزیدخبریں