پنجاب اسمبلی میں بجٹ پربحث مکمل،اپوزیشن کی شدید تنقید

Mar 27, 2024 | 17:18 PM

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں حکومتی اخراجات کیلئے بجٹ پربحث مکمل ہو گئی۔ اپوزیشن کی جانب سے بجٹ کو ایک بارپھر تنقید کانشانہ بنایاگیا۔

 پنجاب اسمبلی کا ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی صدارت اجلاس ہوا ۔بجٹ پر جاری بحث پانچویں روز مکمل ایک سو ساٹھ ارکان نے اظہار خیال کیا۔

وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ پر بحث سمیٹتے ہوئے کہنا تھا کہ 2018ووٹ چوری کر کے حکومت مسلط کی گئی کرپشن کے باعث پاکستان 142نمبر پر چلاگیا ہمارے آخری بجٹ میں ترقیاتی بجٹ635ارب کا تھا ماضی میں10۔10کروڑ لے کر دو دو کمروں میں یونیورسٹی بنائی گئی ۔لیکن اب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کرتا نظر آئے گا تعلیم صحت جنوبی پنجاب ہماری ترجیحات میں ہے ۔

ایوان میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے ایک بار پھر میاں اسلم اقبال کی ایوان میں محفوظ واپسی کا مطالبہ کیا اور کہا احمر رشید کے پروڈیکشن آڈر جاری کئے جائیں۔رانا آفتاب نے کہا ہمارے رہنماوں پر مقدمات کی تفصیل بتائی جائے ہم ضمانتیں کروانے کے لیے تیار ہے۔
ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے بجٹ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا اور اپنی تجویز دی۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس جمعرات کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا ۔

مزیدخبریں