ایک نیوز :بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔
تفصیلات کےمطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کودیدی،درخواست میں فروری کے مہینے کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ درخواست پر سماعت کل ہو گی، درخواست منظور ہوگئی تو صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی، پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی، درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی، فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی۔