غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ پرپولیس کاچھاپہ

Mar 27, 2024 | 11:34 AM

ایک نیوز: جی ڈی اے رہنما سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کی رہائش گاہ  پرپولیس نےچھاپہ مارا۔
ذرائع کےمطابق مورو، نوشہرو فیروز، نوابشاہ اور کراچی پولیس کی بیس سے زیادہ پولیس موبائلوں میں دوسوکےقریب پولیس اہلکاروں نےجتوئی ہاؤس کاگھیراؤکیا۔
اہلیہ مرتضیٰ جتوئی کےمطابق مرد پولیس اہلکار دروازے توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوگئے،پولیس کی جانب سے پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور الماریوں سے سامان نکال کر باہرپھینک دیاگیا، گھر میں صرف عورتیں موجود تھیں، پولیس کو بتایا بھی لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔

اہلیہ مرتضیٰ جتوئی کاکہناتھاکہ گھر میں موجود عورتوں اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور ہراساں کیا گیا، ہمیں پیپلز پارٹی میں شامل نہ ہونے کی سزا دی جارہی ہے،جھوٹے مقدمات درج کرکے ہراساں کیا جارہا ہے ،الیکشن کے دوران کارکنان کا جھگڑاہوا تھا، جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق ہوا تھا ،جس کا جھوٹا مقدمہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر درج کیا گیا جھوٹے مقدمے کو بنیاد بنا کر گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 

مزیدخبریں