وزیراعظم کی زیرصدارت سیکیورٹی صورتحال پرہنگامی اجلاس

وزیراعظم نےسیکیورٹی صورتحال پراہم اجلاس طلب کرلیا
کیپشن: The Prime Minister called an important meeting on the security situation

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی صورتحال پرہنگامی اجلاس میں آرمی چیف بھی شریک۔
ذرائع کےمطابق دہشت گردی کےبڑھتےواقعات کےپیش نظروزیراعظم شہبازشریف کےزیرصدارت سیکیورٹی کےحوالےسےاہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کےمطابق مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا، قومی سلامتی اجلاس کی وجہ  سے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی کل ہوگا،اجلاس میں اعلیٰ عسکری حکام ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور پولیس افسران بھی شرکت کرینگے ۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے بشام دہشت گردی واقعہ سمیت حالیہ واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ،قومی سلامتی اجلاس میں نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق بھی اہم فیصلے ہونگے ۔