تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی 

Mar 27, 2024 | 10:52 AM

ایک نیوز:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کیلئے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت جاری کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کو30 مارچ کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
 چیف جسٹس نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت کی کہ اپنی ٹرم اینڈ کنڈیشنز پر عملدر آمد کروا کے جلسے کی اجازت دیدیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ کو پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت کر دی۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ کسی کا رائٹ آف اسمبلی تو نہیں چھینا جا سکتا، جلسے سب نے کیے ہیں، آپ قواعد و ضوابط اور شرائط طے کر لیں،جس پر شیر افضل مروت ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ‏ ہم اب چھ اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
 چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو ہدایت کی کہ‏ آپ صرف یہ خیال رکھیں کہ کوئی ہنگامہ آرائی نا ہو۔

عدالت نےریمارکس دئیےکہ کوئی غیرمعمولی شرائط عائد نہ کریں جو اسٹینڈرڈ ٹی او آر ہوتے ہیں اس کے مطابق اجازت دیں۔

سرکاری وکیل نےموقف اختیارکیاکہ  ‏گزشتہ روز دہشتگردی کا ایک افسوس ناک واقعہ بھی ہوا ہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ  ‏زندگی رکتی تو نہیں ہے، چلتی ہی رہتی ہے، ہم نے اسی طرح دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔

سرکاری وکیل نےاستدعاکی کہ ‏مجھے ہدایات لینے کا وقت دیدیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نےکہاکہ آپ کی رضامندی نہیں مانگ رہا،فیصلہ میں نےکرناہے۔

مزیدخبریں