بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدت نکاح کیس،بغیرکارروائی کےملتوی

Mar 27, 2024 | 10:45 AM

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ  بی بی کےخلاف عدت نکاح کیس بغیرکارروائی کےملتوی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کور ٹ اسلام آبادمیں عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہوگئی۔
سیشن جج شارخ ارجمند کے رخصت پرہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی، عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر خاور مانیکا کو نوٹسسز جاری کرچکی ہے۔

گزشتہ سماعت پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے اپنا وکالت نامہ جمع کرادیا تھا۔
  عدت نکاح کیس میں آئندہ سماعت 6 اپریل کو ہوگی۔

مزیدخبریں