ایک نیوز: ملک کےمختلف علاقوں میں بارشیں برسانےوالاسسٹم داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی۔
تفصیلات کےمطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی اور تیز بارش ہونےسےموسم خوشگوارہوگیا۔جلوموڑ،باٹاپور،مناواں کے اطراف میں تیز بارش ہونےسےجل تھل ایک ہوگیا۔
ہربنس پورہ،فتح گڑھ،درغہ والا اور سلامت پورہ میں بھی تیز بارش ہوئی۔جبکہ مغلپورہ،شالامار لنک روڈاورباغبانپورہ میں بھی بادل برس پڑیں۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےمختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سپیل کی انٹری ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا ،بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہواؤں، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق چترال ،دیر، سوات ،کوہستان ،شانگلہ ،بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور اور کوہاٹ میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہے گا، مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا،جبکہ ژوب، شیرانی، بارکھان ،سبی ،زیارت، کوئٹہ، چمن ،موسیٰ خیل،پشین اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔